Skip to content
Opens in a new window
Listen to this chapter

[1] زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ)

[2] تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔

[3] اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔

[4] اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ)

[5] اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔

[6] زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے!

[7] اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔

زبور — Chapters