Skip to content
Opens in a new window
Listen to this chapter

[1] زیارت کا گیت۔ مَیں اپنی آنکھوں کو پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں۔ میری مدد کہاں سے آتی ہے؟

[2] میری مدد رب سے آتی ہے، جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔

[3] وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔

[4] یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔

[5] رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔

[6] نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔

[7] رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔

[8] رب اب سے ابد تک تیرے آنے جانے کی پہرا داری کرے گا۔

زبور — Chapters