Listen to this chapter
[1] رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔
[2] رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔
[3] طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔
[4] رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔
[5] کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے
[6] اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟
[7] پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔
[8] وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔
[9] بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو!
زبور — Chapters
123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150