Skip to content
Opens in a new window
Listen to this chapter

[1] نوح تک آدم کی اولاد سیت، انوس،

[2] قینان، مہلل ایل، یارد،

[3] حنوک، متوسلح، لمک،

[4] اور نوح تھی۔ نوح کے تین بیٹے سِم، حام اور یافت تھے۔

[5] یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔

[6] جُمر کے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔

[7] یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور رودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔

[8] حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔

[9] کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔

[10] نمرود بھی کوش کا بیٹا تھا۔ وہ زمین پر پہلا سورما تھا۔

[11] مصر ذیل کی قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی،

[12] فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔

[13] کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی

[14] یبوسی، اموری، جرجاسی،

[15] حِوّی، عرقی، سینی،

[16] اروادی، صماری اور حماتی۔

[17] سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔

[18] ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔

[19] عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔

[20] یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ،

[21] ہدورام، اُوزال، دِقلہ،

[22] عوبال، ابی مائیل، سبا،

[23] اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔

[24] سِم کا یہ نسب نامہ ہے: سِم، ارفکسد، سلح،

[25] عِبر، فلج، رعو،

[26] سروج، نحور، تارح

[27] اور ابرام یعنی ابراہیم۔

[28] ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔

[29] اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی: اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام،

[30] مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما،

[31] یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔

[32] ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے

[33] جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔

[34] ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔

[35] عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔

[36] اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔

[37] رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔

[38] سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔

[39] لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔)

[40] سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔

[41] عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔

[42] ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔

[43] اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔

[44] اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔

[45] اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔

[46] اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔

[47] اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔

[48] اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔

[49] اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔

[50] اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا۔ (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا۔)

[51] پھر ہدد مر گیا۔ ادومی قبیلوں کے سردار تِمنع، علیاہ، یتیت،

[52] اُہلی بامہ، ایلہ، فینون،

[53] قنز، تیمان، مِبصار،

[54] مجدی ایل اور عِرام تھے۔ یہی ادوم کے سردار تھے۔

۱-توارِیخ — Chapters