روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین
13 May 2026

روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

About
پاکستانی معاشرے میں جہاں مردوں کے کھلےعام ڈانس کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے بیلی ڈانسر بننے کا انتخاب کیا، نوجوان کو اپنے اس فیصلے پرشدید ردِ عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا، خاندان والوں نے طعنے دیے، تو رشتے داروں نے طنز کے تیر چلائے، دوستوں نے طرح طرح کے القابات سے نوازا، تاہم اپنی دھن میں مگن یہ نوجوان معاشرتی رکاؤٹوں کو عبور کرتا ہوا پاکستان کا نہ صرف پہلا میل بیلی ڈانسر بن گیا، بلکہ اپنی ایک منفرد پہچان بھی بنا لی ۔