Skip to content
Opens in a new window
فسق اور قول الزُّور کے ماحول میں فکر ولی اللہی کی ادارتی و تنظیمی جدوجہد کا تعارف | 16-10-2026
19 October 2026

فسق اور قول الزُّور کے ماحول میں فکر ولی اللہی کی ادارتی و تنظیمی جدوجہد کا تعارف | 16-10-2026

خطبات

About
فسق اور قول الزُّور کے ماحول میں فکر ولی اللہی کی ادارتی و تنظیمی جدوجہد کا تعارف


خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ

بتاریخ: 4؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /16؍ اکتوبر 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

خطبے کی راہ نما قرآنی آیت
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ(6)
سورۃ الحجرات:49 (6)
ترجمہ: اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی سی خبر لے کر آئے، تو اس کی تحقیق کیا کرو کہ کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو، پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو۔


۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ کُتُبِ سماویہ: انسانیت کے لیے ہدایت کا واضح پیغام
✔ دینِ اسلام کا بُنیادی موضوع: انسانی سماج (معاشرہ)
✔ خطبہ میں مذکور آیتِ تحقیق (سورۃ الحُجرات) کی وضاحت
✔ حدیثِ رسولﷺ کی روشنی میں اکبرالکبائر: شرک اور والدین کی نافرمانی
✔ دینِ اسلام میں ’قول الزّور‘ (جھوٹی بات) کی ممانعت اور اس بابت علماء کی ذمہ داری
✔ حدیثِ رسولﷺ کی راہ نمائی میں شُنیدہ (سُنی سُنائی) بات کو بِنا تحقیق بیان کرنے کی ممانعت
✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولیّ اللّٰھی کی بابت بے بنیاد فتووں کا پسِ منظر
✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولیّ اللّٰھی کا نصب العین: علمائے حقہ کی زیرِ نگرانی شعبہ ہائے حیات میں غلبہ دین
✔ علمائے حق کی پہچان: شریعت، طریقت اور سیاست کی دینی جامعیت کے حامل
✔ مولانا الیاس دہلویؒ کا قاری محمد طیبؒ قاسمی کو شریعت، طریقت اور سیاست کی دینی جامعیت کی اہمیت بارے مکتوب
✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللھی کا گروہیت سے بالاتر ہو کر دینی جامعیت کے اِحیاء کی جدوجہد
✔ علمائے حق کی پہچان: بصیرت و عزیمت کے مجسّم
✔ امام احمد حنبلؒ کا مسئلہ خلقِ قرآن میں عزیمت کا اُسوہ
✔ علمائے حق کی پہچان: صحابہ کرامؓ و ائمہ دین کی نقل کردہ تعبیرِ دین کے ترجمان
✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللّھی کے بنیادی اُصول: جمہورِ اُمت کے اجماعی عقائد کے مطابق
✔ مختلف دینی شعبوں میں جاری کاوشوں کا ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولیّ اللّھی کی نظر میں قدر و منزلت
✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللّھی کے بنیادی اُصول: مروّجہ عملی سیاست سے علیحدگی
✔ ادارہ رحیمیہ اور تنظیم فکر ولی اللّھی کے بنیادی اُصول: اجتماعیات میں امام شاہ ولیّ اللہؒ کے فکر سے راہ نمائی
✔ امام شاہ ولی اللہؒ سے امام شاہ سعید احمد رائے پوریؒ تک تاریخی تسلسل کے ساتھ ولی اللھی جماعت کی فکری و عملی جدوجہد
✔ حضرت شیخ الہندؒ کا طریقہ کار: بدلتے دور کے تقاضوں کے پیشِ نظر متوازن حکمتِ عملی
✔ حضرت شیخ الہندؒ اور شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ کا باہمی تعلق اور ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کا ان سےراہ نمائی کا ضابطہ
✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کی فکری راہ نمائی میں حضرت شیخ الہندؒ کی تربیت یافتہ چار عہد ساز شخصیات کا مقام و مرتبہ
✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: مسلّمہ دینی عقائد و نظریات کی اشاعت اور ان کے انفرادی و اجتماعی تقاضوں کی تکمیل
✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: جماعتِ صحابہؒ بطور معیارِ حق
✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: فکّ کلّ نظام کی بنیاد پر نوجوانوں کی تربیت
✔ ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولیّ اللّھی کے اغراض و مقاصد: مستشرقین کے پروپیگنڈےکے خلاف شعور اجاگر کرنا
✔ سوشلزم کا شعوری تجزیہ اور مولانا حفظ الرحمٰن سیوہارویؒ کا متوازن مؤقف
✔ ولیّ اللھی فکر و فلسفہ کی اشاعت میں ادارہ رحیمیہ کی خدمات کا تعارف
✔ موجودہ دور میں علماء و مفتیان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے نقصانات
✔ موجودہ سماج میں ادارہ رحیمیہ و تنظیم فکر ولّی اللّھی کی دینی محنت کے اثرات کا جائزہ